243

حیدرآباد: گیس سلنڈر کے دھماکے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی

حیدرآباد میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے باعث آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 سال کا حسنین 15 سال کا بلال، 10 سال کا رحیم اور ایان شامل ہیں جبکہ 48 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت عذرا پیچوہو نے سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ پہنچ کر زخمیوں کے بہترین علاج کیلئے انتظامیہ کو ہدایت جاری کیں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی سول اسپتال پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ المیہ ہے اور دل دہلا دینے والا ہے، ہم بدقسمت لوگ ہیں کہ اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں