227

ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

طفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 8 ہزار 125 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جو اس عرصے کیلئے مقرر کردہ 8 ہزار 159 ارب روپے سے 34 ارب روپے کم ہیں۔

ایف بی آر کو رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا مقرر کردہ 9 ہزار 410 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کیلئے ایک ہزار 56 ارب روپے کے محصولات اکٹھا کرنے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں