محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کوہستان، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، بالاکوٹ، کوہاٹ، کرک، اورکزئی، کرم میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔









