لاہور کا موسم بھی بدل گیا، کڑاکے کی گرمی کے بعد تیز آندھی کے ساتھ بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے لاہور کا موسم خوشگوار رہے گا اور درجہ حرارت بھی کم ہوگا، آندھی اور بارش شروع ہوتے ہی شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔
شہر لاہور کی طرح پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، گوجرخان، پنڈدادنخان، تلہ گنگ میں بادل جم کر برسے، سرگودھا، بھلوال، کوٹ مومن، بھیرہ، منڈی بہاؤالدین، سمبڑیال، سرائےعالمگیر،سوہاوہ، کہوٹہ میں باران رحمت خوب برسی۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور مری میں کالی گھٹائیں، گوجرانوالہ میں بھی گردا ٓلود ہوائیں چل پڑیں۔ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں بارش اورژالہ باری۔
محکمہ موسمیات کی 4 سے 7 جون تک بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔









