193

پاکستان میں مہنگائی کا ریورس گیئر:47 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

گذشتہ ماہ مئی میں مہنگائی ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے،جس سے ثابت ہوتا کہ مہنگائی میں کمی کا 47 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

گذشتہ ماہ مئی میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو مئی 1977 کے بعد کسی ایک مہینے میں سب سے بڑی کمی ہے، ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں مہنگائی ڈھائی سال کی کم ترین سطح 11 اعشاریہ 8 فیصد پر آ گئی، شہروں میں مہنگائی 14 اعشاریہ 3 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 8 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں مہنگائی کی اوسطً شرح 24 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی، ماہانہ بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں 8 فیصد کم ہو گئیں ہیں، گھروں کے کرایوں میں ایک اعشاریہ 3 فیصد کمی آئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرائے صرف ایک اعشاریہ 6 فیصد کم کئے گئے، دوسری طرف تعلیمی اخراجات میں ایک اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا، ادویات اور ڈاکٹرز کی فیسوں میں مجموعی طور پر ایک اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں