187

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے 87 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر کم ہوکر 157 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزیراعظم آفس نے اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی تھی، لیکن وزارت خزانہ نے وزیراعظم آفس کی ہدایت کے برعکس کم کمی کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں