184

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتیں مستحکم

بات کی جائے بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی تو فی اونس سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے سونا 2326ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔

عالمی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2لاکھ 40 ہزار 300 روپے ہے اور 10 سونے کی قیمت 2 لاکھ 6ہزار19 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے باعث سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 3000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

سونے کے بعد اگر بات کی جائے چاندی کی تو چاندی کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کے باعث چاندی کی قیمت 2820 روپے پر ہی مستحکم ہے۔ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2417.70روپے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں