پاناما یونیورسٹی میں مسلح ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان طالب علم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاناما یونیورسٹی کے ویراگیوئس ریجنل کالیج میں ایک جگہ پر ایگرونومی کے طلبہ جمع تھے کہ اچانک ایک مسلح شخص نے طلبہ پر فائر کھول دیے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔









