225

جان توڑکوششوں پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں: گورنر سندھ کا شکست پر ردعمل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست پر ردعمل میں کہا ہے کہ جان توڑکوششوں پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔

پاکستانی بیٹرز بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے ۔ فخر زمان ، شاداب خان ، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوششں کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے۔

بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی، اگر امریکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کا سفر ختم سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں