179

بجٹ کے اگلے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی بجٹ پیش ہونے کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 2864 پوائنٹس اضافے کے بعد 75661 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو مشکل معاشی، سیاسی چیلنجز میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں نئے شعبے آئے ہیں، نان فائلر ٹیکس نیٹ میں نہ آنے کا درد محسوس کرےگا، ٹیکس لینا ضروری اور اس کا استعمال بھی ضروری ہے، بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کے لئے معاون ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں