سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان رہنے والے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اُن کے پاس نواز شریف اور اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان 2022ء کے اوائل میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں کوئی مستند معلومات نہیں ہیں۔
دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایک ٹی وی ٹاک شو میں انہوں نے جو کہا وہ قیاس آرائی پر مبنی تھا اور یہ بات کوئی ایسی حقیقت نہیں جسے وہ حلفیہ بیان کر سکیں۔
قیاس آرائی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اُن دنوں کیا قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں، انہوں نے ٹاک شو میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ نواز باجوہ ملاقات کے حوالے سے تصدیق نہیں کرسکتے تاہم، انہوں نے اصرار کیا کہ عمران خان کی حکومت کو اپریل 2022 میں اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے ختم کیا گیا تھا۔









