کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث سوئی کے قریب 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 4 ٹاورز گرگئے۔
کیسکو حکام کے مطابق 132 کے وی سوئی، ڈیرہ بگٹی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سےگرے۔
کیسکو حکام کا کہنا ہےکہ بجلی کے 4 ٹاورز گرنے کے بعد ڈیرہ بگٹی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔









