192

ایران کے صدارتی انتخاب میں مسعود پزشیکان نے میدان مار لیا

تہران: ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشیکان نے کامیابی حاصل کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشیکان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے نئے صدر منتخب ہوگئے جب کہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔

ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشیکان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشیکان نے نے اکثریتی ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مسعود پزشیکان پیش کے سرجن اور قانون ساز ہیں اور وہ مغربی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

مسعود پزشیکان کون ہیں؟
69 سالہ مسعود پزشیکان ہارٹ سرجن ہیں وہ دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کےوزیرتھے، وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار سے اس کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔

مسعود پزشیکان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے، ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلےتبریزیونیورسٹی سےطب کی تعلیم حاصل کی۔

واضح رہےکہ ایرانی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 4 میں سے کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں لے سکا تھا، 28 جون کو ہونے والے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا تھا جو 1979 کے بعد سے سب سے کم ٹرن آؤٹ تھا۔

مئی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کی وجہ سے ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں