204

خواجہ آصف آئینی بریک ڈاؤن کی بات نہ کریں، ان کی حکومت کہیں نہیں جارہی: فیصل واوڈا

پاکستانخواجہ آصف آئینی بریک ڈاؤن کی بات نہ کریں، ان کی حکومت کہیں نہیں جارہی: فیصل واوڈا
خواجہ آصف آئینی بریک ڈاؤن کی بات نہ کریں، ان کی حکومت کہیں نہیں جارہی: فیصل واوڈا
فوٹو: فائل
سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ خواجہ آصف آئینی بریک ڈاؤن کی بات نہ کریں، ان کی حکومت کہیں نہیں جارہی۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کہنا تھا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، اس پر عمل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں
جو سائل نہیں تھا سپریم کورٹ نے اسے دہلیز پر فیصلہ پہنچاکر ہوم ڈیلیوری کی: خواجہ آصف
پی ٹی آئی والے پروپیگنڈا کرکے دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف
ایک سوال پر فیصل واوڈا نےکہا کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کرسکتی ہے، سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدمےکی مدعی سنی اتحاد کونسل تھی، لیکن مخصوص نشستوں کے کیس میں رزلٹ پی ٹی آئی کو ملا۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں 3،3 وزارتیں ایک آدمی کو دی ہوئی ہیں، کیسے پاکستان میں اچھائی ہوگی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں