لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ ہم ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگااس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے بھی ہوگا، بھارت سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس مؤقف کی تائید کرتی ہے، آپ نہیں آتے، تو ہم وہاں کیسے جائیں۔









