235

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

تیسرے ٹی 20 میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی، جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 224 رنز بنائے، فن ایلن نے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔

فن ایلن نے اننگز میں 16 چھکے، 5 چوکے لگائے، پاکستان کے حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی، محمد وسیم، محمد نواز اور زمان خان کی ایک ایک وکٹ لی۔

نیوزی لینڈ کے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی۔

بابر اعظم 58 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ محمد رضوان 24، صائم ایوب 10، فخر زمان 19، اعظم خان 10، افتخار احمد 1 اور محمد نواز 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور وسیم جونیئر نے ایک رن بنایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں